کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ایم کیو ایم کے کارکنان کو عید کی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان اور پاکستانیوں کو مشکلات سے نکالنا ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ عید کی خوشیوں کے ساتھ عام پاکستانی کی زندگی میں خوشحالی لائے اور اس امید کا اظہار کیا کہ اگلی عید ہمارے گمشدہ کارکنان اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ منائیں گے۔