پشاور(اے پی پی)صوابی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کنڈ ایریا اباسین دریائے کابل کے کناروں پر کشتی مالکان سمیت 24افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی سی طارق اللہ خان کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون رشید خان کے سخت ایکشن پر کشتی رانی کرنیوالے مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ کنڈ ایریا اباسین دریائے کابل کے کناروں بوسیدہ اور ناگفتہ بہہ کشتی مالکان اور نہانے و تیراکی کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ دفعہ 144 کے باوجود دریاؤں میں کشتی رانی کرتے ہوئے تور ڈھیر پولیس نے انکے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور کئی کشتی ڈرائیوروں اور مالکان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔دریا ئے کابل میں دفعہ144کی خلاف ورزیوں پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ متذکرہ ڈرائیور زنہ تو لائف جیکٹ استعمال کرتے تھے اور نہ ہی اپنی کشتیوں کی اوورہالنگ کرتے ہیں جبکہ دفعہ 144کی مکمل اور صریحا خلاف ورزی کرتے تھے۔ مقامی پولیس کے مطابق کسی کو بھی انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے نہیں دیا جائے گا۔