کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری سید حیدر حسین نے کہا ہے کہ اذلان شاہ کپ میں ان کی ٹیم کو شرکت کا گرین سگنل مل گیا ہے، کھلاڑیوں کیلئے ہوٹل بک کرالئے ہیں، ٹور نامنٹ کے آغاز سے قبل جنوبی کورین ٹیم اور ملائیشیا کے دو کلب کے ساتھ پریکٹس میچز ہونگے۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن شہلا رضا نے سلطان اذلان شاہ کپ میں تین پاکستانی آفیشلز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم 2 مئی کو کراچی سے ملائیشیا روانہ ہوگی ۔ کیمپ اتوار سے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔