کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے 6نئے ججز سے انصاف فراہم کرنے کا حلف لے لیا۔ حلف اٹھانے والے ججز اس سے قبل ایڈیشنل ججز کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ہفتہ کو سندھ ہائی کورٹ میں نئے ججز کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے 6نئے ججز سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں جسٹس امجد علی بوھیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس ، جسٹس جواد اکبر سروانہ ، جسٹس محمد عبدالرحمن، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ھکڑو شامل ہیں، مستقل ججز کے طور پر حلف لینے والوں سمیت سندھ ہائی کورٹ میں اب ججز کی تعداد 32 ہوگئی ہے، تقریب حلف برداری میں ہائی کورٹ ججز صاحبان کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ حسن اکبر، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل و، وائس چیئرمین سندھ بار کونسل ، صدر ہائیکورٹ بار و کراچی بار کے صدر و دیگر عہدیداران سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔