راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے رات گئے ملکہ کوہسار مری کا دورہ کیا،ایس ڈی پی او مری اور ایس ایچ او مری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایس ایس پی نے مری میں سکیورٹی انتظامات اور ٹریفک ڈیوٹی کو چیک اور ڈیوٹی پر مامور افسروں اور اہل کاروں کوبریف کیا۔انہوں نے کہاکہ سیاحوں کا ہزاروں کی تعداد میں ملکہ کوہسار کا رخ کرنا، راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ سیکورٹی انتظامات کی غمازی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔