پشاور(لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخوا پختونخوا حکومت کے عید پر واضح احکامات کے باوجود عید الفطر پر پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کی ٹیمیں غائب رہیں ، عید کے پہلے روز سے اتوار تک بلال ٹاؤن ، گلبہار ، فقیر آباد ، سکندر پورہ ، ہشتنگری سمیت اندرون شہر کے بیشتر گلیوں میں گندگی کے ڈھیر لگے رہے ، گندگی کی وجہ سے عید کے پر مسرت موقع پر شہر کے بیشتر علاقوں میں مچھروں کے ڈھیرے رہے ، محکمہ بلدیات نے عید الفطر پر صفائی کے حوالے سے اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے شہر میں صفائی مہم کا پلان دیا گیا تھا جس کے لئے ضلع کے مختلف زونز میں ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود اسٹاف عید کے موقع پر غائب رہا ، شہریوں کے بار بار کالز کرنے کے باوجود عید کے ایام میں پشاور میں گند کے ڈھیر لگے رہے ۔