کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری علامہ ناطر عباس تقوی نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ہونے والے حملے کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہےکہ گز شتہ 7ماہ سے بے گناہ ہزاروں فلسطینی شہید کر دئیے گئے، لیکن ان فلسطینی عوام کی فر یاد سُنے والا کوئی نہیں تھا ، ایران نے اپنے اس حملے سے اُن خانوادہ شہداء کو تسلی دی ہے اور اُن کے درد کا مداوا کیا ہے، اسرائیل نے شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی تھی ، ہم اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کر تے ہیں کہ اس جنگ کی آگ کو اگر ختم کر نا ہے تو امر یکا اور اسرائیل کو اُن کے ناپاک عزائم سے روکنا پڑے گا فلسطین کی سر زمین فلسطینی عوام کا حق ہے بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اور میراث ہے اقوام متحدہ اور او آئی سی اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔