کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) صدر پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا اب حساب دینے کا وقت آگیا ہے،اسلامی ممالک کے سربراہان نے اب بھی اسرائیل کا ہاتھ نہ روکا تو جو آگ فلسطین میں لگی ہے اس کی چنگاریاں ان کے دامن پر بھی آئیں گی،دنیا کے سب سے بڑے دہشتگرد اسرائیل کا چہرہ سب کے سامنے واضح ہوچکا ہے،علاوہ ازیں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہاسرائیل کے خلاف ایران کی جوابی کاروائی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ایران ایک خود مختار اور آزاد ریاست ہے جس کو اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان کے عوام اسرائیل کے خلاف اپنے مسلم برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، متحدہ سلامتی کونسل یورپی یونین کی ہٹ دھرمی کے باعث دنیا تیزی کے ساتھ تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مہذب دنیا کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کا معاشی سیاسی اور سفارتی بائیکاٹ کرے، پاکستان کے حکمرانو ں کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر فلسطین کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔