کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پرانا گولیمار میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے دوران مسلح ملزمان نے پولیس پر حملہ کردیا،پولیس کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد تین زخمی سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی،ملزمان میں ساجد عرف سجو،محسن ، ارسلان، فرحان اور دیگر شامل ہیں۔