اسلام آباد ( آن لائن ) جڑواں شہروں کے نانبائیوں نے روٹی کی قیمتوں میں کمی سے انکار کردیا، حکومت گیس اور بجلی کے نرخوں میں کمی کرے اسکے بعد روٹی کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ پنجاب میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں 500 روپے فی 20 کلو گرام کمی کے باوجود روٹی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوسکی ہے اور روٹی 20روپے جبکہ نان 25 روپے کا فروخت ہورہا ہے نانبائیوں کے مطابق گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ سے اس وقت روٹی کی قیمتوں میں کمی کرنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے جب تک حکومت گیس اور بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرے اس وقت تک ہم روٹی کی قیمتوں میں کمی نہیں کریں گے نانبائیوں کے مطابق اگر حکومت نے روٹی کی قیمتوں میں کمی کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تھی تو پھر ہڑتالوں اور احتجان کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔