• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہری چوک کشادگی منصوبہ، پی سی ون منظوری کیلئے آج پی اینڈ ڈی بھجوایا جائیگا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )راولپنڈی کچہری چوک کشادگی منصوبے کا پی سی ون منظوری کیلئے (آج)پیر کو بذریعہ چیف انجینئر (نارتھ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب کو منظوری کیلئے بھجوایا جائے گا ،ذرائع کے مطابق مسجدکے پاس وکلاء کیلئے پارکنگ پلازے کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہو گا جس کیلئے الگ سے تخمینہ لاگت لگایا گیا ہے، پارکنگ پلازہ کیلئے زمین ایکوائر بھی کی جاسکتی ہے جبکہ کچہری چوک کشادگی منصوبے پر 1782ملین روپے لاگت آئیگی ،محکمہ ہائی وے پنجاب کی طرف سے تیار کردہ پی سی ون پر سپرنٹنڈنٹ انجینئرنگ ہائی وے راولپنڈی نے عیدالفطر سے قبل دستخط کر دیئے تھے، اب پی سی ون کو چیف انجینئر (نارتھ)پنجاب کو بھجوایا جائے گا جہاں سے پی اینڈ ڈی پنجاب کو منظوری کیلئے بھجو ادیا جائے گا ،واضح رہے کہ منصوبے کی کنسٹرکشن لاگت ایک ارب پانچ کروڑ 44لاکھ 19ہزار روپے لگائی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید