• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ بہبود آبادی ضلع پشاور کی ماہانہ کارکردگی کا اجلاس

پشاور (وقائع نگار ) محکمہ بہبودآبادی ضلع پشاور کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ضلع پشاور کے آفس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے تمام فلاحی مراکز برائے بہبود آبادی کا اجلاس منعقد ہوا،جس کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سمیع اللہ خان خلیل نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف فدا، ڈیموکراف شاہد مراد سمیت ضلع پشاور کے تمام فلاحی مراکز کے میں اسسٹنٹ ممبران نے شرکت کی۔ ضلعی آفیسر بہبود آبادی سمیع اللہ خان خلیل نے اپنے محکمہ کی ماہانہ کارکردگی اور فیملی پلاننگ کے حوالے سے اہداف پیش کرتے ہوئے ضلع پشاور کی تمام فلاحی مراکز کی فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ میل کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے حوالے سے حکمت عملی واضح کی گئی، اس کے علاوہ فیملی پلاننگ پہ کام کرنے والے فلاحی مراکز کے میل اسسٹنٹ نے اپنی اپنی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی،
پشاور سے مزید