• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ سوئی گیس ٹاسک فورس کی آٹھ گیس چوروں کے خلاف کارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سوئی گیس ملتان کی ٹاسک فورس نے آٹھ گیس چوروں کے خلاف الگ الگ کارروائیاں کی ہیں۔ دو صارف گھریلو میٹر کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہے تھے ٹاسک فورس نے ایکشن لیتے ہوئے میٹر منقطع کر دیئے ۔ دو کنزیومر نان بلنگ پر تھے اور وہ ناجائز میٹر کے ذریعے گیس استعمال کررہے تھے انکے میٹر ٹاسک فورس نے قبضہ میں لے لئے ۔ اس کے علاوہ چار صارفین غیر قانونی طور پر ایک سے زائد گھروں کو گیس دینے میں ملوث پائے گئے جن کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں ۔
ملتان سے مزید