کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ محکمہ فوڈ اور بیورو آف سپلائی کے افسران کے ساتھ مل کر گراں فروشی کی روک تھام کے ساتھ اشیا کا معیار بھی چیک کریں اور دودھ اور گوشت سمیت تمام اشیا ئے خو رد ونوش کا معیار بھی چیک کیا جائے، جو دکاندار غیر معیاری اشیا کی فروخت میں ملوث پایا جائے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ،ڈپارٹمنٹل اسٹورز پر دستیاب زائد المعیاد اشیا فروخت کرنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے ، وہ پیر کو اپنے دفتر میں ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اشیاے خوردو نوش کی فہرست کی ہر ممکنہ طور پر تشہیر کی جاے گی ۔