• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت اور کیچ میں ڈینگی کے مزید 42 کیسز سامنے آگئے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) تربت اور کیچ میں ڈینگی کے مزید 42 کیسز سامنے آگئے محکمہ صحت کی جانب سے حفاظتی انتظامات کے لئے اقدامات اٹھائے گئے۔ محکمہ صحت کیچ کے مطابق کہ 14 اپریل کو 198 ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے جس میں مزیذ 42 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تمام کونسلران عوام کو تاکید کریں کہ وہ گھروں میں پانی کی ٹینکیوں کو خالی کرکے انہیں صاف کریں اور علماء کرام نماز کے بعد خصوصی اعلانات کریں۔ اور فوری طور پر اپنے اپنے علاقوں میں کھڑے پانی کو ختم کروائیں اور پینے کے پانی کی ٹینکیوں کو ایک بار ضرور خالی کرکے انہیں صاف کروائیں اور پھر انہیں کپڑے سے یا کسی اور طریقے سے ڈھانپ لیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جوسک اور آبسر میں دو راونڈ کے بعد آج پھر تیسرے راؤنڈ میں میونسپل کمیٹی کے تعاون اور ذریعے سے اسپرے کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید