• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ٗایک گاڑی سامان ضبط

پشاور(وقائع نگار)کیپٹل میٹروپولیٹن کورنمنٹ پشاورکا مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا گیا کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کے اہلکارں نے پشاور کے مختلف علاقوں باچا خان چوک پردہ باغ روڈ ہشتگری روڈ اشرف روڈ چوک یادگار گھنٹہ گھر قصہ خوانی کوہاٹی گیٹ نمکمنڈی اور ڈبگری میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جس میںکیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ انتظامیہ نے دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑی سامان ضبط کرلیا اس موقع پر ڈائریکٹر ایسٹ زون رحمان خٹک نے دکانداروں کو تنبیہ کی کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں اور اپنا سامان دکانوں کے اند ر رکھیں اور فٹ پاتھوں کو عوام کیلئے کھلا رکھیں تاکہ عوا م کو آمدورفت میں کوئی مشکلات پیش نہ ہوں۔
پشاور سے مزید