ملتان (سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں بدلتی آب و ہوا کے تحت مٹی پودوں اور ماحولیاتی صحت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جرمنی پولینڈ چین اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ماہرین زراعت نےاس میں شرکت کی۔سیکرٹری زراعت ساؤتھ پنجاب ثاقب علی عطیل،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ، پروفیسر ڈاکٹر روجالیو نے بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔اس کانفرنس کے تحت دنیا بھر سے تقریبا 200 شرکاء سائنس دان،ماہرین تعلیم، محققین،طلباء پالیسی ساز ماہرین زراعت، ترقی پسند کسان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ایک پائیدار اور محفوظ مستقبل کے لیے موسمیاتی سمارٹ ایگریکلچر کے بارے میں معلومات اور کمیونٹی پارٹ نشپ کو فروغ دینے کا موقع ملا۔اس موقع پر سیکٹری زراعت ساؤتھ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کم کاربن خارج کرنے والا ملک ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ممالک میں سے ایک ہے۔جس کےباعث خوراک کی خود کفالت اور استحکام کو خطرہ سے دو چارہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ تحقیقی تعاون خیالات کا تبادلہ علم کی منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر تنویر الحق۔ڈاکٹر محمد اکرم قاضی،ڈاکٹر بلال یوسف،حافظ محمد بخش، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر ، ڈاکٹر انوار الحق ڈاکٹر ضیاء الرحمن ڈاکٹر شاہد افغان،پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،ڈاکٹر وزیر احمد،ڈاکٹر محمد عارف،ڈاکٹر محمد عمران،ڈاکٹر محمد شکیل،ڈاکٹر عثمان جمشید،ڈاکٹر باقر حسین، ڈاکٹر احمد محمود،ڈاکٹر عمیر ریاض سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔