ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان نے 7 سال قبل بلدیاتی دور میں مئیر ملتان کی جانب سے کی گئی تمام ترقیوں کو کالعدم اور غیر مؤثر قرار دے دیا ہے اور اس سلسلے میں جاری کیا گیا آرڈر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس کے تحت تمام ترقی پانے والے افسران و ملازمین کو ان کی اصل اسامیوں پر اسی تاریخ سے واپس بھیج دیا گیا ہے جس تاریخ کو یہ ترقی دی گئی تھی۔ ماضی میں ملنے والی اضافی رقوم کی وصولی کی جائے۔ آفس آرڈر کے مطابق احسان اللہ محمد فیصل , جمشید احمد، سید محمد لقمان ، محمد ناظم، عبدالخالق، عامر شہزاد قاضی ندیم اللہ حسن بخش جنید الرحمن محمد تنویر محمد سجاد رضا حسین نقوی محمد قیصر حامد رضا قمر حمید اللہ خان احمد نواز غلام حسین ازاز صدیق سیف الرحمن محمد اعجاز خان محمد سہیل محمد مقصود اقبال محمد یونس مظہر نواز فرخ ایوب محمد عمران محمد منظور عطیہ ارشد وسیم محمود فدا حسین محمد یار محمد اصف محمد الطاف محمد ناصر مرزا اللہ دتا خادم خان محمد شفیق سید علی مہدی نقوی صوفیہ ملک محمد طارق الطاف حسین میاں محمد علی محمد جاوید انور محمد ریاض سید الدین محمد ابراہیم سجاد حسین محمد سعید جنید رضا کھنڈ محمد سجاد راؤ رفیع راشد محمود محمد اعجاز کی ترقیاں کالعدم قرار دی گئی ہیں۔