ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 35مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ مظفر آباد کے علاقے فضیل حسین سے دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لی تھانہ کینٹ کے علاقے امام بخش سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے حق نواز مسلح ملزمان نے موبائل چھین کر لے گئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے اویس احمد سے مسلح ملزمان نقدی 25ہزار و موبائل لوٹ کر فرار تھانہ الپہ کے علاقے اللہ دتہ سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے جھپٹا مارکر اصغر علی کا موبائل چھین لیا تھانہ صدر شجا ع آباد کے علاقے خالد عباس سے ڈاکووں نے نقدی 27ہزار و موبائل لوٹ لیا جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد ناصر بستی ملوک کے علاقے آصف علی کے موبائلزفونز حامد رضا کی مکئی احسن کا سامان صدر شجاع آباد کے علاقے خدا بخش کا پیٹر کیم راجہ رام کے علاقے نور احمد کا پمپ سٹی جلالپور کے علاقے حسیب کا موبائل بشیر احمد کی موٹرسائیکل گلگشت کے علاقے رضوان ،مستور ،ثریا کوتوالی کے علاقے سمیع ڈی ایچ اے کے علاقے اکرم ، جگنو صدر کے علاقے شبیر کے موبائلزفونز الپہ کے علاقے شعیب کا گھریلوں سامان کینٹ کے علاقے افضل جلیل آباد کے علاقے ناصر کے موبائلزفونز بابر علی کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے حاجی کریم بخش کی بکریاں امجد کا موبائل ابو خبیب کا کپڑا قطب پور کے علاقے رشیداں بی بی کا سامان رابعہ بی بی کا میٹر بجلی شاہ شمس کے علاقے نذیر احمد کا موبائل ممتاز آباد کے علاقے یاسین فاروق کی مسجد کا سامان اور نادیہ علی کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔