• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ ہاکی کھلاڑی اسلام آباد کے قومی ٹریننگ کیمپ میں شریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد کے نصیر بندہ اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ۔ پہلے روز ملک کے ٹاپ 42کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی۔ کیمپ کے پہلے روز پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور کہا کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا۔ ڈچ کوچ رولنٹ اولٹمنز قومی ٹیم کو 22 اپریل کو کیمپ جوائن کرینگے ۔ اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا ۔

اسپورٹس سے مزید