کوئٹہ(خ ن) ایس اینڈ جی اے ڈی حکومت بلوچستان کے مطابق محمد ریاض ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ کا تبادلہ کرکے انہیں ایس اینڈ جی اےڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوگوادر ثناء مہ جبین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کوئٹہ تعینات کردیا گیاایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد انور کاکڑ کا تبادلہ کرکے انہیں ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ بابر خان انڈر سیکرٹری ایس اینڈ جی اےڈی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔