• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضم شدہ اضلاع کو دیگر بندوبستی اضلاع کے ہم پلہ بنا یا جائے گا،عدنان قادری

پشاور(جنگ نیوز) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کو دیگر بندوبستی اضلاع کے ہم پلہ بنانا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت نے یہاں ایف سی آر کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرکے جمہوریت کی بحالی کی بنیاد رکھی ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ضلع خیبر اور ضلع مہمند سے آئے وفود سے ملاقات میں کیا۔ضلع مہمند سے آئے وفد کی قیادت حاجی افتخار نے کی جبکہ لنڈیکوتل خیبر سے ملک رزاق آفریدی، ملک خالد آفریدی اور الف یار شینواری سمیت دیگر شخصیات وفد میں شامل تھے. وفود نے صوبائی وزیر کو اپنے علاقے میں متعلقہ درپیش چیلنجز اور مسائل سے آگاہ کیا.صوبائی وزیر عدنان قادری نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضم اضلاع میں ترقی کا سفر پاکستان تحریک انصاف نے ہی شروع کیا تھا جس کو آخری نہج تک پہنچائیں گے۔
پشاور سے مزید