• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر فنانس واسا کو غیر قانونی ترقی دی گئی سجاد حسین کا الزام ،اینٹی کرپشن کو درخواست

ملتان (سٹاف پورٹر) شہری سجاد حسین نے انٹی کرپشن کو درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر واسا سعید ڈوگر کو غیر قانونی ترقی دی گئی ہے جس پر انٹی کرپشن حکام نے ڈائریکٹر فنانس سعید ڈوگر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔درخواست گزار نے ڈائریکٹر فنانس ،ڈائریکٹر انجینئرنگ پر میگا پراجیکٹس پر کرپشن کا الزام عائد کیا ہے، انہوں نے وزیراعلی ٰ،کمشنر ملتان نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
ملتان سے مزید