ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم طارق عرف تارا مسیح کو 4 سال کی قید سخت اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید 6ماہ کی قید سخت بھی بھگتنا ہوگی۔دریں اثناایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے تھانہ چہلیک کے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزم اقبال کو ایک سال کی قید سخت کی سزا سنا دی ہے ۔