• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر مریم خان کاملتان پبلک سکول کا دورہ ،طلباء و طلبات میں انسداد ڈینگی مہم آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نےملتان پبلک سکول کا دورہ کیا،طلباء و طلبات میں انسداد ڈینگی مہم آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔ انہوں نے انسداد مہم کی کامیابی کیلئے سکول میں زیرو پیریڈ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نسل نو کی شمولیت کے بغیر کوئی مہم کامیاب نہیں ہوسکتی۔انہوں نے حاضری رجسٹر چیک کئے ،طالب علموں سے بھی ملاقات کی جبکہ اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تربیتی کورسز کروانے کی ہدایت جاری کیں۔کمشنر نے کہا کہ طالبعلموں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ اساتذہ کی کارکردگی جانچنے بارے فیڈ بیک میکنزم بنایا جائے۔
ملتان سے مزید