لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر سے یوگنڈا کے ایکوئٹر (Equator) میڈیکل یونیورسٹی کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کی قیادت یوگنڈا کے سابق صدر عیدی امین کے پوتے اور میڈیکل کونسل کے ممبر ڈاکٹر ایوب نے کی ۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری صحت محمد اقبال حافظ شاہد لطیف ، ڈاکٹر عاصم الطاف، میاں طارق اور ڈاکٹر زاہد پرویز بھی موجود تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے وفد کو پنجاب کے ہیلتھ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ تمام مراکز صحت کی ریویمپنگ مارچ 2025 تک مکمل کرلی جائے گی ۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ تمام تحصیل اور ضلعی ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اگلے تین ہفتوں میں شروع کردی جائیگی ۔