• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ون ڈے: کراچی کو لاہور کے خلاف سپر اوور میں شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعے کو کوئٹہ، ملتان اور لاہور نے کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان کی گل فیروزہ نے شاندار سنچری بنائی ۔ اقبال اسٹیڈیم میں کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے ہرادیا۔ کوئٹہ نے 175 رنز بنائے۔ عریجہ حسیب 46 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں ۔ناکام ٹیم 159 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ رامین شمیم نے 19 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواد کلب گراؤنڈ میں لاہور نے کراچی کو سپر اوور میں ہرادیا۔ لاہور نے چار وکٹوں پر 138 رنز بنائے۔ انوشے ناصر نے 7 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔ بارش کے سبب کراچی کو167 رنز کا ہدف دیا گیا، اس نے43 اوورز میں 166 رنز بناکر میچ ٹائی کردیا۔ نورین یعقوب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سپر اوور میں لاہور نے کامیابی حاصل کرلی۔ ملتان نے راولپنڈی کو 141 رنز سے ہرادیا۔ ملتان نے 7 وکٹوں پر 240 رنز بنائے۔ گل فیروزہ نے 19 چوکوں کی مدد سے 142 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ نورالایمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔