• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ: این اے 8 کے آر او پر دباؤ، پولنگ عملے کا ڈیٹا بھی طلب

اسلام آباد ( سہیل خان) باجوڑکے حلقہ این اے 8 کے آراو کے دفتر پر سادہ لباس میں افراد نے حملہ کیا ، اس واقعے کے خلاف ڈپٹی کمشنر سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام دیگر افسران بشمول اسسٹنٹ کمشنروں، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنروں، تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں نے اپنے دفاتر بند رکھے ہیں ۔ سادہ لباس میں افراد نے آئندہ ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ اسٹاف کو تبدیل کرنے کےلیے ان پر دباؤ کے حربے استعمال کیے ہیں ۔ان افراد نے پولنگ اسٹاف کا ڈیٹا بھی طلب کیا ہے۔ ا س حلقے میں ضمنی انتخاب 21 اپریل کو ہونا ہے اور اس کےلیے انتخابی مواد اور انتخابی عملے کی ٹرانسپورٹیشن آج سے شروع ہوگی۔ یہ سب کچھ این اے 8 باجوڑ کے ریٹرننگ افسر نے ضلعی ریٹرننگ افسر کے نام اپنے خط میں لکھا ہے۔ رپورٹ میں ان کے نام اور حقیقی نام اور پتے دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ انھوں نے ڈی ای او پر ہتھیار تانے اور اسے زدوکوب کیا۔ ڈی ای او وہ افسر ہے جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان تعینات کرتا ہے۔ اس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید