اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد کے باہر سے نماز جمعہ کے بعد متعدد نمازی جوتوں سے محروم کر دئیے گئے۔ سکیورٹی کے باوجود نامعلوم جوتی چور ایک درجن سے زائدافراد ،صحافیوں اور قومی اسمبلی کے عملے کی جوتیاں چوری کر کے چلتا بنا اور متاثرہ نمازیوں کو ننگے پاؤں واپس جانا پڑا ۔