• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو شادی شدہ خواتین، سعودی شہری اور طالب علم سمیت آٹھ افراد اغواء

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں دو شادی شدہ خواتین، سعودی شہری اور اردو یونیورسٹی کے ایک طالب علم سمیت آٹھ افراد کو اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ مارگلہ کے علاقے ایف ایٹ سے سعودی شہری انان عبداللہ کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس نے سعودی ڈپلومیٹ بدل رہی کی رپورٹ پر عبدالواحد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ۔تھانہ کھنہ کے علاقے سے محمد اویس کی 16 سالہ بیٹی کو ماجد نے اغوا ءکر لیا۔ ایک اور واقعہ میں محمد ندیم کی بیٹی اغوا ء ہو گئی۔ماڈل ٹاؤن سے رحمت خان کی اہلیہ کو اغوا کر لیا گیا ۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے فراش ٹاؤن فیز ون سے عبدالحمید کی 27سالہ بیٹی اغواء ہو گئی۔ترلائی سٹی ہاسٹل سے فیڈرل اردو یونیورسٹی کے طالب علم مزمل کو اغوا ءکر لیا گیا۔تھانہ پیر ودھائی کے علاقے خیابان سر سید سے مامور اویس کی بیوی اغواء ہو گئی۔ تھانہ ریس کورس کے علاقے پیپلز کالونی کی رہائشی یونیورسٹی طالبہ (م) کو طلحہ اور اس کے دوست وہاب نے نشہ آور رومال سونگھا کر بے ہوشی کی حالت میں بے آبرو کر دیا ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقے میں محمد سمیع کی 17 سالہ بیٹی ،تھانہ صدر کینٹ کے علاقے نواب آباد میں خرم تنویر کا بھائی عاقب تنویر اغواء ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید