کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو سرا ون ڈے انٹر نیشنل اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز خواتین نے پاکستان کے خلاف پہلا ون ڈے شکست دی اسے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے سیریز میں شکست کی صورت میں پاکستان براہ راست ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرسکے گا۔ورلڈ کپ میں میزبان بھارت کے علاوہ پانچ ٹاپ ٹیمیں براہ راست شریک ہوں گی۔