• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا سمیت کراچی میں ہیٹ ویوز سے ہلاکتیں ہوسکتی ہیں، عادل نجم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی نے کہا کہ دنیا میں بہت بڑی موسمیاتی تبدیلی آگئی ہے متحدہ عرب امارات ہو یا سعودی عرب جو بارش کے لیے ترستے تھے وہاں اب پانی ہی پانی ہے بلوچستان میں بھی بارشیں ہی بارشیں ہیں ۔ ماہر ماحولیات، پریذیڈنٹ ڈبلیو بلیو ایف ڈاکٹر عادل نجم نے کہا یہ جو سب ہو رہاہے ہم پچھلے تیس سال سے اس پر بات کر رہے ہیں ۔ روس ، سینٹرل ایشیا میں اور باقی دنیا ہیٹ ویوز کی منتظر ہے اور جانتی ہے کہ ہیٹ ویوز آئیں گی اور مزید ہلاکتیں ہوں گی۔ کچھ عرصے بعد دنیا سمیت کراچی میں ہیٹ ویوز کی وجہ سے ہلاکتیں ہوسکتی ہیں ۔ ہیٹ ویوز یا سیلابوں سےقبل سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہزاروں لوگ ہیٹ ویوز ، سیلاب وغیرہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ کلائمٹ چینج آچکی اور پاکستان اس کی زد میں ہےلیکن اگر ہمارا رویہ یہ ہوگا کہ بس مصیبت آنے پر تھوڑی بہت بات کر لی جائے اور گزر جانے پر سب نارمل ہوجائیں تو اس سے کافی نقصان ہوگا ،ضروری ہے ہیٹ ویوز یا سیلابوں سے پہلے ان پر سنجیدگی سے اقدامات کئے جائیں۔ آنے والی آفتوں کو اگر روکا نہیں جاسکتا تو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔ سب سے زبردست طریقہ کلائمٹ چینج کا یہ ہے کہ دنیا میں گیس تیل کوئلہ سے جو کاربن ہوتی ہے جس کی وجہ سے ماحولیاتی تبدیلی آرہی ہے اس کو کم کیا جائے ۔ وہ بڑے ممالک جو تیل پروڈیوس کرتے ہیں اور استعمال کرتے ہیں اور ان کی اقتصادی اور انڈیسٹریل ترقی بہت زیادہ ہیں انہیں کم کرنے کی ضرورت ہے جو نہیں کی گئی۔ پہلے کراچی میں چار موسم ہوتے تھے اب پانچ ہوتے ہیں پانچواں موسم ہے اسٹریم ہیٹ اسی طرح لاہور میں چار موسم ہوتے تھے اور اب پانچ ہوتے ہیں اور پانچواں اسموگ ہے۔ اسموگ کا تعلق یقیناً براہ راست کلائمٹ چینج سے نہیں ہے لیکن بلاواسطہ ضرور ہے ۔
اہم خبریں سے مزید