• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے لئے 26 ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کیلئے 26ارب ڈالر کی ہنگامی امداد کا بل منظور کرلیا۔ خبرایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے مجموعی طور پر95ارب ڈالر کی بیرونی امداد کا بل منظور کیا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کی امداد کے لیے 61 ارب ڈالرکا بل منظور کیا تاکہ روس کے خلاف اس کے دفاع میں مدد کی جاسکے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے اسرائیل کی ہنگامی امدادکا بل منظور کیا جس کے تحت اسرائیل کو 26 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی امداد میں 14 ارب ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ باقی 8 ارب ڈالر دیگر امریکی اتحادیوں کی امداد کے لیے منظور کیےگئے ہیں۔ اتحادیوں کی امداد کا بل اب منظوری کے لیے سینیٹ میں جائےگا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اسرائیل کو ہر سال 3.8 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کرتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید