ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ملتان نے بیوی کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم محمد حسین کو بری کردیا ہے، تھانہ مخدوم رشید کے مقدمہ 394/19 کا عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ سنادیا ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے پولیس تھانہ بہاوالدین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں نہ کرے،منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری درخواست ضمانت کو منظور کر لیا ہے،اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم مظفر حسین کی درخواست ضمانت کو مدعی فریق سے صلح ہو جانے پر منظور کر لیا ہے ،بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم وسیم شاہ کی عبوری درخواست ضمانت خارج ،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرزاق کو اشتہاری قرار دے دیا ہے ۔فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان شاھد اور اجمل حسین کی ضمانتوں کو خارج کر دیا ہے ۔منشیات فروختگی کے مقدمہ میں ملوث ملزم ریاض کی عبوری درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے ۔شہری پر تشدد کے مقدمہ میں ملوث ملزم مجتبی کی عبوری درخواست ضمانت منظورکر لی گئی۔