ملتان (سٹاف رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ہسپتال ملتان میں خسرہ کے مرض کا شکار 30 اور نشتر میں خسرہ کے مرض کے شبہ میں 12 مشتبہ مریضوں کو داخل کیا گیا ہے چلڈرن ہسپتال ملتان میں بھی پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 12خسرہ کے مریض بچوں کو داخل کیا گیا ہے صرف چلڈرن ہسپتال ملتان میں یکم جنوری 2024سے اب تک 20اپریل 2024تک خسرہ کے مرض کا شکار کل 724مریض بچوں کو لایا گیا ہے۔