کوئٹہ( اسٹاف رپوٹرر)سیریس کرائم انوسٹی گیشن نے ایک سال قبل منو جان روڈ پرقتل ہونے والے نوجوان قصاب کا معمہ حل کر لیا ،قاتل چچا نکلا ملزم کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق رحیم کالونی جیل روڈ کا رہائشی نوجوان قصاب عبدالغفار جو اپنی دکان واقعہ منو جان روڈ پر 14مئی 2023کوبیٹھا ہوا تھا کہ فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا مقتول کے والد نے قتل کا مقدمہ اپنے بھائی محمد اکرم کے خلاف درج کر ایا تھا آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کیس کی تفتیش سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کی جس پر ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن نجیب اللہ پندرانی نے ایس پی عدیل اکبر گجر اور ڈی ایس پی راجہ عبدالقیوم کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ،گزشتہ روز ایس اایس پی عدیل اکبر گجر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملزم ائیر پورٹ کے علاقے چشمہ اچوزئی میں ایک باغ میں موجود ہے جس پرانہوںنے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکرم کو گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اپنے بھتیجے عبدالغفار کو جائیداد کے تنازع کے باعث قتل کیا ٹیم ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے ۔