• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو، واٹر پارک انتظامیہ کی لاپرواہی، کراچی سے بچی جاں بحق

گھارو (نامہ نگار )گھارو میں ایک واٹر پارک میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تفریح کی غرض سے اپنی فیملی کے ہمراہ آنے والی 6 سالہ بچی صنم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی اور واٹر پارک کی انتظامیہ نے حسب سابق پرائیویٹ گاڑی کو نجی اسپتال بھجوایا جہاں اسکی موت کی تصدیق کے بعد اسے ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے کراچی روانہ کر دیا اس سے قبل بھی متعدد بار اس طرح کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اور واٹر پارک کی انتظامیہ اس طرح کے معاملات کو فوری نمٹانے میں مہارت رکھتی ہے جبکہ واقعے کے بعد ایمبولینس طلب کر کے اسے سرکاری اسپتال لے جا کر قانونی تقاضے پورے کیے جانےچاہیے تھے مگر ہر بار غیرقانونی طریقے سے معاملے کو دبا دیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید