• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں لیپ ٹاپ، آئی پیڈ اسکیم لا رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ ،جنگ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عام آدمی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں، جلد پنجاب میں لیپ ٹاپ، آئی پیڈ سکیم بھی متعارف کرانے جارہے ہیں، پنجاب کے عوام کو چند دنوں میں ریلیف دیا،ضمنی الیکشن میں ن لیگ واضح اکثریت سےکامیاب ہوگی،مریم نواز نے گزشتہ روزلیگی ووٹر کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ نون کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف، اور صرف ریلیف دیا،ن لیگ ضمنی الیکشن میں واضح اکثریت سےکامیاب ہوگی ۔
اہم خبریں سے مزید