• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں، چین کا انتباہ

بیجنگ(آئی این پی ) انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چین(سی پی سی) کی وائس منسٹر سن ہائی ین نے کہا ہے کہ کچھ عناصر سی پیک اور ہمیں روکنا چاہتے ہیں ، چیلنجز ہیں لیکن پاکستان اور چائنہ کو مل کر ان مسائل کو حل کرنا ہے، پاکستان کی سیاست میں خواتین کی بڑھتی نمائندگی ایک مثبت پیغام ہے، پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے، دو طرفہ تعاون کو مزید موثر اور مضبوط بنانا انتہائی ضروری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی وفد کی چین میں انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ آف کمیونسٹ پارٹی آف چین(سی پی سی) کی وائس منسٹر سن ہائی ین سمیت زراعت اور ماہرین معاشیات سے ملاقات ہوئی جہاں پاکستان میں روزگار کے مواقع سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس منسٹر سن ہائی ین نے پاکستانی سیاست میں خواتین کے بڑھتے ہوئے موثر کردار کی تعریف کی، وائس منسٹر نے پاکستانی وفد سے گفتگو میں انتخابات کے بعد تشکیل پانے والی نئی حکومت کو مبارکباد بھی دی۔
اہم خبریں سے مزید