اسلام آباد ( آن لائن ) اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو سات اہم ترین نکات کے بارے میں لکھے گئے خط پرسپریم کورٹ سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکاہے۔رواں ہفتے خط کاجائزہ لینے اور اس پر کوئی ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اپنے خط میں سابق وزیراعظم نے چیف جسٹس پر زور دیا تھاکہ وہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو توشہ خانہ کیس میں کلین چٹ دینے کا نوٹس لیں، بہاولنگر واقعہ پر غور کریں، ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط پر کارروائی کریں۔