• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے تیل حاصل کرنے والوں پر امریکی پابندیوں کا بل منظور

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایوان نمائندگان نے ایک مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں امریکی انتظامیہ کو ایرانی تیل حاصل کرنے اور اسے صاف کرنے والی بندرگاہوں اور ریفائنریوں پر پابندیاں عائد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان نمائندگان کی طرف سے منظور کردہ مسودہ قانون میں امریکا میں منجمد روسی اثاثوں کو ضبط کرنے اور یوکرین کو ان کی منتقلی کی بھی اجازت دی گئی ہے۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہاکہ امریکہ "روسی اثاثوں کی ضبطی کا ذمہ دار ہوگا"۔ترجمان نے مزید کہا کہ "روسی اثاثوں کی ضبطی سے امریکا کی شبیہہ کو نقصان پہنچے گا اوریہ اقدام ملک میں سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کرنے کا باعث بنے گا"۔
اہم خبریں سے مزید