• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا اسٹریٹ کرائم کیخلاف احتجاجی مظاہروں پر غور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاؤس میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میںکراچی میں جاری اسٹریٹ کرائم پر چھوٹے اور بڑے احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر غور کیا گیا جبکہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں پر وفاقی حکومت اور اعلی انتظامی قیادت سے بھی رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔ایم کیو ایم پاکستان اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔ اجلاس میں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور مرکزی کمیٹی کے اراکین بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ میں جاری ترقیاتی کاموں پر اراکین اسمبلی پر مشتمل مانٹرنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکا نے سندھ بالخصوص کراچی میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو عوام کی جان و مال کے تحفظ کی کوئی فکر نہیں ہے، شہری سندھ کی سب سے بڑی سیاسی اور واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم پاکستان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
اہم خبریں سے مزید