اسلام آباد(اے پی پی)شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 86 واں یوم وفات گزشتہ روز 21 اپریل کو منایا گیا۔ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر قومی و سیاسی قیادت کی جانب سے ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ مختلف سرکاری و نجی اداروں کے زیر انتظام منعقدہ تقریبات میں مصور پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔