راولپنڈی،چکوال (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) آر پی او ریجن بابر سرفراز الپا نے ضمنی الیکشن پی پی22 تلہ گنگ کے پولنگ سٹیشنز کا دورہ کیا ،اس موقع پرڈی پی او چکوال کیپٹن(ر) واحد محمود نے سیکورٹی انتظامات پربریفنگ دی،آر پی او نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہاکہ تمام 215پولنگ سٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ کیٹیگری اے کے 77حساس پولنگ سٹیشنز پر اضافی نفری تعینات کی گئی ۔دریں اثناء ڈی پی او چکوال قراۃ العین ملک نے ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کے ہمراہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا۔