• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کو کلین اینڈ گرین منصوبہ بنانے کا خواب ادھورا ہونے لگا،فضل وہاب صافی

پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور کو کلین اینڈ گرین منصوبہ بنانے کا خواب ادھورا ہونے لگا اندرون شہر پارکوں کی حالت زار ابتر ہونے لگی شیخ آباد جیسے پوش علاقہ میں عثمان ذوالنورین رض پارک گارڈن سپرنٹینڈٹ کی عدم توجہی کے باعث کھنڈر میں تبدیل ہوگیا جبکہ علاقہ چیئرمین فضل وہاب صافی کی جانب سے ان سے بار بار رابطہ کرکے انہیں پارک کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے درخواست کی گئی جسے نظر انداز کیا گیا چیئرمین فضل وہاب صافی کے مطابق مزکورہ پارک پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے تقریبا 80 لاکھ روپے کی لاگت سے بیوٹیفیکیشن اور واک ٹریک کی مد میں خرچ کئے گئے لیکن متعلقہ گارڈن سپرنٹینڈٹ کی وجہ سے پارک کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے اور یہاں پر بچوں نے کھیل کھود کامیدان آباد کرلیا ہے اور رات کے وقت ہیرونچہوں نے دھیرے جما لئے ہیں ۔
پشاور سے مزید