کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمٰن ملاخیل نے کہا ہے کہ کوئٹہ ہمارا گھر ہے جس کی بہتری اور خوبصورتی کیلئے مل کر کام کریں گے ،بلوچستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرکے کلین اینڈ گرین بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے اس سلسلے میںتمام اسٹیک ہولڈروں کے تعاون کی ضرورت ہوگی یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب کے دورئے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر پارٹی کے رہنماء محمد زمان اور کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند بھی موجود تھے ۔ صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن ملاخیل نے کہا کہ جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت ، پاکستان پیپلزپارٹی، وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت تمام کا مشکور ہوں،میرے دروازے عوام کے لئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں عوام مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے تجاویز بھی دیں ۔