کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور وزیراعظم پاکستان چیف آف ارمی سٹاف صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان چیف جسٹس اسلامی جمہوریہ پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان سے اپیل کرتے ہیں کہ ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے ایرانی صدر سے پٹرول ڈیزل کی خریداری کی جائے تاکہ عوام اور ٹرانسپورٹرز کو سستا پیٹرولیم مصنوعات میسر ہو سکے کیونکہ پاکستان میں مہنگائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی اونچی اڑان کا اہم کردار ہے پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کی وجہ سے زندگی ضروریہ کی ہر چیز مہنگا ہوتی جا رہی ہے لہذا حکمران ایران کے صدر اور ان کے ساتھ آئے ہوئے معاشی ٹیم کے ساتھ پیٹرول ڈیزل کی خریداری کے حوالے سے معاہدہ کریں۔