کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے سابق صدر ارباب اقبال ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، سابق کابینہ کے ارکان محمد ذاکر بنگلزئی ،طارق محمود بٹ،ضمیر اختر کھوکھر،صابر راجپوت، سلمان درانی، غلام آغا، عامر جاوید،چاچا اورنگزیب، ذیشان مشتاق،میر اسماعیل بنگلزئی ، حاجی نوید اعوان،عادل داؤد صراف،ملک عالم کاسی،آصف خان حریفال،چوہدری بابر،اسفند محمد شہی ایڈووکیٹ ،سلیم پانیزئی،عمر آغا،رانا مشتاق ،فیض جدون،راجہ عقیل،راجہ وقاص،شہیر بگٹی،ارشد ابڑو،عظمت انجم،ٹکری محی الدین،مشتاق کشمیری، ندیم جان نانک،سلیم سنہوترا،اسد دہوار،خرم جدون ،ملک محمد سعید، سفر خان،بابر مقصود،محمد زبیر اور میر مہر علی نیچاری و دیگر نے ضمنی انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی امیدواروں کی کامیابی عوام کامسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمدنواز شریف اور وزیراعظم شریف کی قیادت پراعتماد کااظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام نے مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت پر جس اعتماد کااظہارکیااسے ٹھیس نہیں پہنچائیں گے عوام کی خدمت اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔ بیان میں پی بی22سے نوابزادہ زرین مگسی کو کامیابی پر مبارکباد دی گئی۔