کراچی (اسٹا ف رپورٹر)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ ہم صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں برادر ہمسایہ ممالک دیرینہ، مذہبی، تاریخی اور علاقائی تعلقات کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے اور دونوں اسلامی ملکوں کے عوام کے دل بھی آپس میں جڑے ہوئے ہیں ، ایران کے صدر کا دورہ خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس دورے سے پاک ایران تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، دورہ باہمی تجارت کے فروغ اور مضبوط معیشت کوآگے بڑھانے کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔