کراچی(سید محمد عسکری) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کو جامعہ کراچی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی کی اعزازی سند دینے کی تقریب پیرکو اچانک گورنر ہاؤس سے وزیر اعلیٰ ہاؤس منتقل کردی گئی ہے۔
سیکریٹری بورڈز و جامعات نور احمد سموں کے انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق پہلے یہ تقریب گورنر ہاوس میں 23 اپریل کو گورنر ہاوس میں شام 5 بجے ہونا تھی جسے اب وزیر اعلی ہاوس منتقل کردیا گیا ہے۔
دریں اثناء ایرانی صدر منگل کو کراچی میں مصروف دن گزاریں گے وہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے۔
وزیر اعلیٰ ہاوس میں کراچی کے تاجروں اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے اور وہیں انھیں جامعہ کراچی کی جانب سے کلیہ معارف اسلامیہ میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند بھی تفویض جائے گی جب کہ جامعہ کراچی کے تحت ایران کی خاتون اول ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ آئی بی اے میں سیمینار سے خصوصی خطاب کریں گی اور اس موقع پر ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدیٰ کی کتاب کی اردو زبان میں ترجمے کی رونمائی بھی ہوگی جسے جامعہ کراچی کی فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز شائع کرے گی۔